وزیراعلیٰ خیبر پختوانخوا کی نااہلی کیلئے درخواست الیکشن کمیشن میں دائر

Published On 28 October,2025 10:46 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ خیبر پختوانخوا سہیل آفریدی کی نااہلی کیلئے درخواست الیکشن کمیشن میں دائر کر دی گئی۔

ہائیکورٹ کے وکیل صبغت اللہ شاہ نے درخواست دائر کی، جس میں کہا گیا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختوانخوا سہیل آفریدی نے بار الیکشنز میں انصاف لائرز فورم کے وکلاء کی حمایت کی۔

درخواست کے مطابق آئی ایل ایف کے امیداروں کی حمایت وزیراعلیٰ کی بدنیتی ظاہر کرتی ہے، سہیل آفریدی نے آرٹیکل 2 اے، 4، 5، 6، 9 اور 25 کی کھلم خلاف ورزی کی۔

صبغت اللہ شاہ نے درخواست میں کہا کہ سہیل آفریدی کا اقدام ممبر اسمبلی اور بطور وزیراعلیٰ نااہلی کے زمرے میں آتا ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو فی الفور آئی ایل ایف کی حمایت اور ملاقاتوں سے روکا جائے، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو نااہل کیا جائے۔