چارسدہ:(دنیا نیوز) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا ہے کہ پورے پاکستان کو پیغام ہے پالیسی صرف عمران خان کی چلے گی۔
خیبر پختونحوا کے ضلع چارسدہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کےعوام بانی کے ساتھ ہیں اور ساتھ رہیں گے۔
اُن کا کہنا تھا کہ جس دن سےبانی نےمجھےنامزد کیا تو کہا گیا قبول نہیں ہے، مجھے اِن لوگوں کی فکرنہیں عوام کو میں قبول ہوں، تبدیلی آ نہیں رہی بلکہ آچکی ہے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ ان لوگوں نےپریس کانفرنس کرکےمجھے دہشت گرد بنانےکی کوشش کی، کہا گیا میرے پاس کوئی تجربہ نہیں ہے، بانی کے ویژن کے مطابق ایجوکیشن، ہیلتھ میں کام ہوں گے۔
سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ پورے پاکستان کوپیغام دینا چاہتا ہوں پالیسی صرف عمران خان کی چلے گی، میں بانی پی ٹی آئی کی ہدایت مطابق چلوں گا۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ بانیپی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے تمام آئینی و قانونی راستے اپنائے، میرے لیڈر سے ملاقات نہیں کرائی جارہی ہے۔



