اسلام آباد:(دنیا نیوز) وزیرمملکت قانون وانصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ بیانات سے کام نہیں چلےگا، افغان حکومت ٹی ٹی پی کے خلاف ایکشن لے۔
دنیا نیوزکے پروگرام ’بات نکلے گی‘میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا تھا کہ افغان طالبان رجیم کی درخواست پرپاکستان نے امن کو ایک اورموقع دیا ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ خالی بیانات سے کام نہیں چلےگا، افغان حکومت کو کالعدم ٹی ٹی پی کے خلاف ایکشن لینا ہو گا، مذاکرات میں افغان طالبان رجیم کےتمام گروپس کے نمائندے موجود تھے۔
وزیرمملکت قانون وانصاف کا کہنا تھا کہ ہم نے واضح کر دیا اگر حملےبند نہ ہوئے تو پاکستان بھرپور طاقت سے جواب دے گا، افغانستان میں موجود مختلف گروپس آپس میں تذبذب کا شکار ہیں۔
بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ پاکستان کو اپنی نیشنل سکیورٹی بہت عزیز ہے،خواجہ آصف زیرک سیاست دان ہیں، اُن کو مشوروں کی ضرورت نہیں، بطور وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھرپور موقف پیش کیا، پاکستان نے افغانیوں کی میزبانی کی الٹا یہ ہمارے گلے پڑ رہے ہیں۔
ایک اور سوال کے جواب میں اُن کا ،مزید کہنا تھا کہ محمود خان اچکزئی سے بہتر تحریک انصاف کے اندر بھی لوگ موجود ہے،اُنہیں اپنی پارٹی سے کسی کو اپوزیشن لیڈر بنانا چاہیے۔



