بھارت ہمیشہ جارحیت کا مرتکب رہا، پاکستان کیخلاف سازشوں میں مصروف ہے: عطا تارڑ

Published On 04 November,2025 03:29 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ بھارت ہمیشہ کی طرح جارحیت کا مرتکب رہا ہے، بھارت ابھی تک پاکستان کیخلاف سازشوں میں مصروف ہے۔

وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری کوسٹ گارڈ نے بھارت کیلئے جاسوسی کرنیوالے ملاح کو گرفتار کیا، ملاح نے بھارتی ایجنسیوں کے ہاتھوں استعمال ہونے کی تمام کہانی دنیا کے سامنے سنائی۔

عطاتارڑ کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا گیا، فیلڈ مارشل نے پاکستان سے 4 گنا بڑے دشمن کو شکست دی، پاکستان خطے میں توازن کا ضامن ہے۔