حکومت 27 ویں آئینی ترمیم لانے کیلئے متحرک، سیاسی جماعتوں سے رابطے بڑھا لیے

Published On 03 November,2025 10:54 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز) 26 ویں کے بعد ایک بار پھر حکومت 27 ویں آئینی ترمیم لانے کیلئے متحرک ہو گئی۔

باوثوق ذرائع کے مطابق وزیراعظم کا 27 ویں آئینی ترمیم کیلئے اتحادی جماعتوں سے مشاورت کا سلسلہ جاری ہے،پیپلز پارٹی کے بعد ایم کیو ایم، مسلم لیگ ق،آئی پی پی،اے این پی سمیت جے یو آئی ایف سے بھی رابطوں کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ حکومت اتحادی جماعتوں کے ساتھ 27 ویں آئینی ترمیم کے اہم نکات اور ابتدائی خدوخال پر بات چیت کرے گی ، آرٹیکل 243 میں ترمیم ،ایجوکیشن کو واپس وفاق میں لانے ،آئینی عدالت کے قیام اور دیگر نکات بھی مجوزہ آئینی ترمیم کا حصہ ہیں۔

علاوہ ازیں ذرائع نے مزید بتایا گہ این ایف سی ایوارڈ اور الیکشن کمیشن بھی مجوزہ ترمیم کا حصہ ہیں۔