اسلام آباد:(دنیا نیوز) پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بے نتیجہ ختم ہوگیا۔
پی پی ذرائع کے مطابق پی پی آزاد کشمیر میں وزیراعظم کے نام پر اختلافات تاحال برقرار ہے، پی پی قیادت آزادکشمیر پارلیمانی پارٹی کی گروپنگ ختم کرانے میں ناکام رہے ۔
ذرائع نے بتایا کہ پارلیمانی پارٹی کے دھڑوں کا اپنے امیدوار کی حمایت کی دستبرداری سے انکار کردیا، پارلیمانی پارٹی سردار یعقوب، لطیف اکبر، چودھری یاسین کے دھڑوں میں تقسیم ہو گئے۔
اسی طرح پی پی قیادت پارلیمانی پارٹی کو وزیراعظم کے نام پر قائل نہ کر سکی، پی پی قیادت نے وزیراعظم کے نام کے فیصلے کا اختیار پارلیمانی پارٹی سے لے لیا۔
دوسری جانب وزیراعظم آزاد کشمیر کے امیدوار کا فیصلہ پی پی قیادت خود کرے گی جب کہ قیادت کی جانب سے مظفر آباد میں وزیراعظم کے نام کا اعلان متوقع ہے۔



