لاہور: (دنیا نیوز) سموگ نے پنجے گاڑ لئے، سانس لینا بھی محال ہوگیا، کراچی فضائی آلودگی میں دنیا میں دوسرے نمبر پر آگیا۔
کراچی کا ایئر کوالٹی انڈیکس 186 ریکارڈ کیا گیا، کولکتہ دنیا کا آلودہ ترین شہر بن گیا، اے کیو آئی 250 کو چھو گیا،لاہور میں سموگ کی صورتحال میں معمولی بہتری آئی، 182 اے کیو آئی کے ساتھ دنیا میں پانچویں نمبر پر چلا گیا۔
پنجاب حکومت اور محکمہ ماحولیات نے کارروائیاں تیز کر دیں، آلودگی پھیلانے والے مزید متعدد صنعتی یونٹس منہدم اور فیکٹریاں سیل کر دی گئیں۔



