اسلام آباد: (دنیا نیوز) ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما اور وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ اٹھارہویں ترمیم کے بعد سارا پیسہ صوبوں کو جاتا ہے۔
اپنے ایک بیان میں رہنما ایم کیو ایم مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ملک میں لوکل گورنمنٹ کا کوئی نظام ہی موجود نہیں ہے، اٹھارہویں ترمیم کے بعد تمام اختیارات وزرائے اعلیٰ کے پاس ہوتے ہیں، ایم کیوایم نے اپنا ڈرافٹ 26ویں ترمیم کے دوران بھی پیش کیا تھا۔
مصطفیٰ کمال کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے اپنا مسودہ جے یو آئی (ف) کو دیا ہے جبکہ وزیراعظم شہباز شریف نے بھی کہا ہے 27ویں ترمیم میں ایم کیو ایم کے مسودے کو شامل کریں گے۔



