اسلام آباد:(دنیا نیوز) وفاقی وزیرمملکت برائے قانون وانصاف بیرسٹرعقیل ملک نے کہا ہے 27ویں آئینی ترمیم ورکنگ ڈرافٹ پیپلزپارٹی اوردیگراتحادی جماعتوں کے ساتھ شیئرکردیا۔
پروگرام ’ ٹونائٹ وِدثمرعباس‘ میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹرعقیل ملک کا کہنا تھا کہ 27ویں آئینی ترمیم کے مسودے پر کام جاری ہے، ترمیم کےحوالےسےاتحادیوں سے مشاورت ضروری ہے، اتحادیوں کےبغیرآئینی ترمیم نہیں ہوسکتی۔
اُنہوں نے کہا کہ اُس وقت پیپلزپارٹی بڑی اتحادی جماعت ہے، ورکنگ ڈرافٹ پیپلزپارٹی اور دیگر اتحادی جماعتوں کے ساتھ شیئر کیا، ترمیم کےحوالے سے مختلف سیاسی جماعتوں کے ساتھ بات چیت ہوئی۔
وفاقی وزیرمملکت برائے قانون وانصاف کا کہنا تھا کہ27ویں آئینی ترمیم سےمتعلق اتحادیوں کی تجاویزآ رہی ہیں،پی ٹی آئی کا رویہ 26ویں آئینی ترمیم کے موقع پر بھی دیکھا تھا،26 ویں آئینی ترمیم کے وقت پی ٹی آئی نے کہا تھا ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔
بیرسٹرعقیل ملک نے کہا کہ پی ٹی آئی پہلےمولانا سے مل کرراضی ہوئی پھرمخالفت میں تقریریں کیں، پارلیمنٹ میں26ویں آئینی ترمیم کے وقت پی ٹی آئی نےسیاسی بیان بازی کی، پی ٹی آئی نے ویسے بھی ہرچیز میں رخنہ ڈالنا ہوتا ہے۔



