اسلام آباد:(دنیا نیوز) سینیٹ سے 27 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے معاملے پر وزیراعظم شہباز شریف نے اتحادی جماعتوں کے سینیٹرز کو مدعو کر لیا۔
حکومتی ذرائع کے مطابق حکومت اور اتحادی سینیٹرز کو وزیراعظم کی جانب سے دعوت نامے موصول ہو گئے، شہباز شریف نے شریک ہونے والے تمام سینیٹرز کے اعزاز میں عشائیہ رکھا ہے۔
خیال ہے وزیراعظم کی جانب سے کل ساڑھے چھ بجے مدعو کیا گیا،جس میں 27ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے مختلف شقوں پر سینیٹرز کی تجاویز لی جائیں گی۔



