کوئٹہ: (دنیا نیوز) وفاقی حکومت 27ویں آئینی ترمیم کیلئے نمبر گیم مکمل کرنے کیلئے اتحادی جماعتوں کے ساتھ رابطے قائم کر رہی ہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی، وزیراعظم کے خصوصی مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ دیگر وفاقی وزراء کے ہمراہ تربت پہنچے، وفد نے نیشنل پارٹی کے سربراہ اور رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سے ملاقات کی، حکومتی وفد نے وزیراعظم کا پیغام عبدالمالک بلوچ تک پہنچایا۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں 27ویں آئینی ترمیم اور ملک کی سیاسی صورتحال سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی، وفد نے ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سے 27ویں آئینی ترمیم پر حمایت سے متعلق بھی بات چیت کی۔



