اسلام آباد: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور وزیر مملکت طلال چودھری نے کہا ہے کہ کسی دھونس دھمکی سے 27ویں ترمیم منظوری سے نہیں رکے گی۔
اپنے بیان میں وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری کا کہنا تھا کہ کمیٹی میں بہت سے امور پر اتفاق رائے ہو گیا، کوشش ہے ساری چیزیں متفقہ طور پر ہوں۔
انہوں نے کہا کہ کئی ماہ سے 27ویں ترمیم پر مشاورت ہو رہی ہے، پارلیمنٹ کا حصہ ہیں تو پارلیمنٹ سے دوڑیں نہیں، جتنا پارلیمنٹ سے دور جائیں گے اتنا ہی سیاست سے مائنس ہوں گے۔



