کوشش ہے حکومت آج 27 ویں آئینی ترمیم سینیٹ سے پاس نہ کر سکے: علی ظفر

کوشش ہے حکومت آج 27 ویں آئینی ترمیم سینیٹ سے پاس نہ کر سکے: علی ظفر

سینیٹ میں اپوزیشن جماعتوں کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس کے اختتام کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ جب سے بلاول بھٹو نے اس سے متعلق ٹوئٹ کیا ہے ہم اس کی مخالفت کر رہے ہیں۔

علی ظفر کا کہنا تھا کہ ہم بھرپور احتجاج کریں گے، آج ایوان میں دیکھیں گے کہ ان کے پاس نمبر پورے ہوتے ہیں یا نہیں؟ ہم اس استثنیٰ کے خلاف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جس نے بھی جرم کیا ہو، چاہے صدر یا گورنر، سزا ہونی چاہئے، کوئی شخص صرف عہدہ لے کر چھوٹ نہیں پا سکتا، جرم کیا ہے تو سزا بھی ملنی چاہئے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہی اسلامی اصول ہے اور مذہب کا قانون بھی یہی کہتا ہے، آئین اور اس کی روح بھی اسی بات کی تائید کرتی ہے۔