پی ٹی آئی کے سیف اللہ ابڑو اور جے یو آئی کے احمد خان کا 27ویں ترمیم کے حق میں ووٹ

پی ٹی آئی کے سیف اللہ ابڑو اور جے یو آئی کے احمد خان کا 27ویں ترمیم کے حق میں ووٹ

 سینیٹ ذرائع کے مطابق دونوں اراکین کی جانب سے آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ کاسٹ کیا گیا  جب کہ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے 27 ویں ترمیم سینیٹ میں پیش کر دی ہے۔

سینیٹ میں 27 ویں ترمیم کی منظوری کےلیے ہونے والے اجلاس کی صدارت چیئرمین سید یوسف رضا گیلانی نے کی اور آئینی ترمیم کی شق وار منظوری کا عمل جاری ہے۔

خیال رہے ایوان میں اِس وقت حکومت اور اتحادی جماعتوں کی دوتہائی اکثریت موجود ہے جو ترمیم کےحق میں شق وار ووٹ دے رہے ہیں۔