لاہور ہائیکورٹ بار کا 27 ویں آئینی ترمیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان

لاہور ہائیکورٹ بار کا 27 ویں آئینی ترمیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان

لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے جنرل ہاؤس میں متفقہ قرارداد منظور کر لی گئی۔

اعلامیہ کے مطابق موجودہ پارلیمنٹ متنازعہ ہے، آئینی ترمیم کرنے کا اختیار نہیں رکھتی، 26 ویں ترمیم کی طرح 27 ویں ترمیم کو بھی سپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے۔