اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے فل کورٹ اجلاس طلب کر لیا جس کا ایجنڈا بھی سامنے آ گیا۔
اجلاس 14 نومبر 2025 کو دوپہر 2 بجے منعقد ہوگا، ایجنڈے کے مطابق اجلاس میں سپریم کورٹ رولز 2025 میں ترامیم پر بات چیت ہوگی۔
ایجنڈے کے مطابق فل کورٹ اجلاس میں سینئر ایڈووکیٹس کے سٹیٹس سے متعلق امور بھی زیر بحث آئیں گے۔



