چیف جسٹس پاکستان نے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 25 نومبر کوطلب کرلیا

Published On 22 November,2025 08:36 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز) چیف جسٹس پاکستان نے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کرلیا۔

سپریم کورٹ کے اعلامیہ کے مطابق جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا اجلاس 25 نومبر دوپہر 2 بجے سپریم کورٹ میں ہوگا۔

اجلاس میں ہائیکورٹس میں اضافی ججز کی کنفرمیشن سے متعلق مجوزہ ڈیٹا فارم پر تبادلہ خیال ہوگا، مجوزہ ڈیٹا فارم جوڈیشل کمیشن سیکرٹریٹ کی جانب سے تیار کیا گیا ہے۔