سپریم کورٹ: جوڈیشل کمیشن کے 3 اہم اجلاس پیر کو ہوں گے

Published On 11 January,2026 09:59 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز) سپریم کورٹ میں جوڈیشل کمیشن کے 3 اہم اجلاس کل ہوں گے۔

چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی تمام اجلاسوں کی صدارت کریں گے، پہلے اجلاس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ایڈیشنل ججز کی مستقلی پر غور ہوگا، اجلاس میں جسٹس محمد اعظم خان، جسٹس محمد آصف اور جسٹس انعام امین منہاس کی مستقلی پر غور ہوگا۔

دوسرے اجلاس میں بلوچستان ہائیکورٹ کے 2 ایڈیشنل ججز کی مستقلی پر غور ہوگا ، اجلاس میں بلوچستان ہائیکورٹ کے جسٹس ایوب خان اور جسٹس نجم الدین مینگل کی مستقلی پر غور ہوگا

علاوہ ازیں تیسرے اجلاس میں وفاقی آئینی عدالت میں ججز تعیناتی کیلئے رولز بنانے پر غور ہوگا۔