ججز کا استعفے دینا حکومت کیلئے خطرناک ہوسکتا ہے: اعتزازاحسن

ججز کا استعفے دینا حکومت کیلئے خطرناک ہوسکتا ہے: اعتزازاحسن

دنیا نیوز کے پروگرام ’’دنیا مہر بخاری کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ صدر مملکت کو بھی تاحیات استثنیٰ سے نام نکلوانا چاہئے تھا، مجھے پتا ہوتا تو صدر مملکت کو ضرور کہتا۔

اعتزازاحسن کا کہنا تھا کہ جوڈیشری کو جوڈیشری کے ہاتھوں ہی مروایا گیا ہے، جوڈیشری کو سیلف اکاؤنٹ بیلٹی کرنی چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ بےنظیر زندہ ہوتیں تو اس ترمیم کی اتنی حمایت نہ کرتیں، صدرمملکت کے تاحیات استثنیٰ کا محترمہ بالکل ساتھ نہ دیتیں۔

اعتزازاحسن کا کہنا تھا کہ محترمہ چیف جسٹس آفس کےحق میں تھی، دونوں ججز کو ابھی استعفے نہیں دینے چاہئیں تھے، رکنا چاہئے تھا۔