سہیل آفریدی کی زیر صدارت کے پی حکومت کا پہلا کابینہ اجلاس آج ہوگا

Published On 14 November,2025 07:37 am

پشاور: (دنیا نیوز) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی زیر صدارت کے پی حکومت کا پہلا کابینہ اجلاس آج ہوگا۔

کابینہ اجلاس کیلئے 63 نکاتی ایجنڈا تیار کرلیا گیا، اجلاس سول سیکرٹریٹ پشاور میں منعقد ہوگا، کابینہ سے آرمز رولز 2014ء میں ترمیم کی منظوری لی جائے گی۔

ہائیکورٹ کیلئے بلٹ پروف گاڑیوں کی فراہمی کی منظوری کابینہ دے گی، کابینہ گورنر خیبرپختونخوا کیلئے لگژری گاڑیوں کی خریداری کی منظوری اور یونیورسٹی ایکٹ 2022ء میں ترمیم کی منظوری بھی دے گی۔