جسٹس منصور اور جسٹس اطہر کو مستعفی ہونے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں: اسد قیصر

Published On 14 November,2025 10:33 am

پشاور: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما و سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ کو مستعفی ہونے پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔

اسد قیصر نے اپنے بیان میں 27 ویں ترمیم کے پروسیجر پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ قانون میں ترمیم اس طرح ہوتی ہے؟ ایک بار ترمیم کر کے پھر کہنا کہ یہ ایسا نہیں ویسا ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ نواز شریف کہتے ہیں ووٹ کو عزت دو، وہ ویسے تو اجلاس میں آتے نہیں اور کل آ گئے، آج پی ٹی آئی کا اجلاس ہوگا جس میں آئندہ کے لائحہ عمل کا فیصلہ کیا جائے گا، وکلاء اور مزدور تنظیموں کو اِن کے ساتھ کھڑے ہونا چاہیے۔