پشاور: (دنیا نیوز) لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور کی او پی ڈی کے بیسمنٹ میں لگنے والی آگ پر مکمل طور پر قابو پا لیا گیا ہے۔
ریسکیو حکام کے مطابق ابتدائی طور پر مبینہ آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی جا رہی ہے، دھواں ختم کرنے کیلئے سموک ایجیکٹر استعمال کیے گئے۔
انہوں نے بتایا کہ آگ بجھانے کے آپریشن میں ریسکیو 1122 کی چار فائر ویکلز، 2 ایمبولینسز اور 20 اہلکاروں نے حصہ لیا، اہلکاروں نے بر وقت کارروائی کے ذریعے صورتحال کو مکمل طور پر کنٹرول کر لیا۔



