27ویں ترمیم میں شہید بینظیر بھٹو کا آئینی عدالتوں کا مطالبہ پورا ہوگیا، گورنر پنجاب

Published On 15 November,2025 04:05 am

لاہور: (دنیا نیوز) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ 27ویں ترمیم میں شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا آئینی عدالتوں کا مطالبہ پورا ہوگیا۔

اپنے ایک بیان میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا کہ ججز خود نہیں ان کے فیصلے بولتے ہیں، جب ججز سیاستدان بن جائیں تو ملک نہیں چل سکتا، 26 ویں آئینی ترمیم میں آئینی عدالت چاہتے تھے لیکن آئینی بنچز بنا دیے گئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عدالتوں کا زیادہ تر وقت آئین کی تشریح میں گزر جاتا ہے، 27ویں ترمیم کے تحت آئینی عدالتیں بننے سے اب سائلین کے مسائل حل ہونے کی توقع ہے۔