اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ یہ صرف مخالفت برائے مخالفت کی بنیاد پر کہا جا رہا ہے 27ویں ترمیم سے عدلیہ کمزور ہوگی۔
مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ میثاق جمہوریت میں یہ نقطہ موجود تھا کہ وفاق کو مضبوط کرنے کیلئے آئینی عدالتوں کا قیام کیا جائے گا، جن میں تمام صوبوں کی جج شریک ہوں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ کسی نے یہ نہیں کہا میثاق جمہوریت کی شق عدلیہ کی آزادی سلب کرنے والی ہے، میثاق جمہوریت کے قصیدے پڑھنے والے آج 27ویں ترمیم کو عدلیہ پر حملہ قرار دے رہے ہیں۔



