صدرِ مملکت نے پاکستان آرمی، ایئر فورس اور نیوی ترمیمی بلز کی منظوری دے دی

Published On 15 November,2025 02:35 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان آرمی (ترمیمی) بل 2025، پاکستان ایئر فورس (ترمیمی) بل 2025 اور پاکستان نیوی (ترمیمی) بل 2025 کی منظوری دے دی۔

ایوان صدر سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت کی جانب سے منظوری کے بعد یہ تینوں بل آئینِ اسلامی جمہوریہ پاکستان کا حصہ بن گئے ہیں، ان بلوں کے ذریعے مسلح افواج سے متعلق مختلف قانونی شقوں میں اصلاحات اور ضروری ترامیم کی گئی ہیں۔

قانونی ماہرین کے مطابق منظوری کے بعد ترمیم شدہ قوانین فوری طور پر نافذالعمل ہو گئے ہیں، جس کے نتیجے میں فوج، فضائیہ اور بحریہ کے آئینی و انتظامی ڈھانچے میں مزید وضاحت اور قانونی مضبوطی شامل ہو گئی ہے۔