سپریم کورٹ پرنسپل سیٹ پر آئندہ ہفتے آٹھ بینچ مقدمات کی سماعت کریں گے

Published On 15 November,2025 08:53 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز) سپریم کورٹ پرنسپل سیٹ پر آئندہ ہفتے آٹھ بینچ مقدمات کی سماعت کریں گے، ججز روسٹر جاری کر دیا گیا۔

سپریم کورٹ کے روسٹر کے مطابق آئندہ ہفتے کا بینچ نمبر ایک چیف جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس محمد علی مظہر پر مشتمل ہوگا، بینچ نمبر دو میں جسٹس منیب اختر اور جسٹس عرفان سعادت خان شامل ہے۔

اِسی طرح بینچ تین میں جسٹس جمال مندوخیل ،جسٹس شہزاد ملک اور بینچ نمبر چار میں جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عقیل عباسی جب کہ جسٹس شاہد وحید اور جسٹس مسرت ہلالی سپریم کورٹ بینچ نمبر پانچ ، جسٹس نعیم اختر افغان، جسٹس شفیق صدیقی اور جسٹس گل حسن بینچ نمبر چھ کا حصہ ہیں۔

دوسری جانب سپریم کورٹ میں آئندہ ہفتے بینچ نمبر سات میں جسٹس شاہد بلال، جسٹس شکیل احمد اور بینچ آٹھ میں جسٹس ہاشم کاکڑ ،جسٹس اشتیاق ابراہیم شامل ہوں گے۔