لاہور: کینال روڈ پر ٹرک اور رکشہ میں تصادم، ایک شخص جاں بحق، ایک شدید زخمی

Published On 25 November,2025 07:35 am

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور شہر میں رات گئے حادثات کا سلسلہ نہ تھم سکا، ایک شخص زندگی کی بازی ہار گیا۔

کینال روڈ پر موٹرسائیکل رکشہ اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا، حادثے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں۔

ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش اور زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا، جاں بحق شخص کی لاش کو پوسٹمارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا۔

پولیس حکام نے بتایاکہ ٹرک کو تحویل میں لے کر ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا ہے، ڈرائیورکے خلاف تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔