لاہور:چوہنگ میں امن کمیٹی کا سابق چئیرمین قتل، ملزم گرفتار

Published On 21 November,2025 11:39 pm

لاہور:(دنیا نیوز) چوہنگ کے علاقے میں امن کمیٹی کے سابق چئیرمین کے قاتل کو گرفتار کر لیا گیا۔

ملزم فیاض نے پراپرٹی کے تنازع پر آج صبح اقبال گجر کو قتل کیا تھا، ایس ایچ او تھانہ چوہنگ نے ٹیم کے ہمراہ قاتل کو گرفتار کیا، ملزم سے آلہ قتل بھی برآمد کر لیا گیا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم فیاض کے خلاف تھانہ چوہنگ میں مقدمہ درج ہے، مقتول اقبال گجر امن کمیٹی کا سابق چیئرمین بھی تھا۔

ابتدائی بیان کے مطابق پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم نے جائیداد کے تنازع پر فائرنگ کر کے قتل کیا تاہم مزید تفتیش کی جاری ہے۔