گوجرہ:(دنیا نیوز) پنجاب کے شہر گوجرہ میں باپ نے بیٹی قتل کردی۔
ذرائع کے مطابق واقعہ نواحی گاؤں 418 ج ب میں پیش آیا جہاں باپ نے فائرنگ کر کے بیٹی کو موت کے گھاٹ اتار دی، اطلاع ملنے پر پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی۔
پولیس نے مقتولہ کی نعش قبضے میں لے کر مقامی ہسپتال منتقل کردی، جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی جب کے ملزم عبدالغفور موقع سے فرار ہوگیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق مقتولہ نے چند روز قبل پسند کی شادی کی تھی جس کا اُس کے باپ کو شدید رنج تھا، یہی قتل کی وجہ عناد بنی، ملزم کے خلاف مزید تحقیقات جاری ہے۔



