آصفہ بھٹو زرداری سے امریکا کے قونصل جنرل چارلس گڈمین کی ملاقات

Published On 26 November,2025 07:07 pm

کراچی: (دنیا نیوز) اسلامی جمہوریہ پاکستان کی خاتون اول بی بی آصفہ بھٹو زرداری سے امریکا کے قونصل جنرل چارلس گڈمین کی بلاول ہاؤس میں ملاقات ہوئی۔

رکن قومی اسمبلی بی بی آصفہ بھٹو زرداری اور امریکا کے قونصل جنرل چارلس گڈمین کے درمیان پاک امریکا تعلقات میں مزید فروغ پر بات چیت کی گئی۔

بی بی آصفہ بھٹو زرداری اور امریکا کے قونصل جنرل چارلس گڈمین کے درمیان سماجی و معاشی ترقی، صحت عامہ اور فلاح و بہبود کے شعبوں میں تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

آصفہ بھٹو زرداری کے ہمراہ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو، سینیٹر شیری رحمان اور سینیٹر قرۃ العین مری بھی موجود تھیں۔