اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان نے تاجکستان میں تین چینی شہریوں کے قتل کی شدید مذمت کی۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق تاجکستان میں چینی شہریوں کے قتل پر چین کے ساتھ تعزیت کرتے ہیں، چینی شہریوں پر بزدلانہ دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہیں، تین چینی شہریوں کو تاجکستان میں افغان بارڈر کے قریب گھناؤنے دہشت گردانہ حملے میں مارا گیا۔
دفتر خارجہ کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ تاجکستان کی حکومت اور عوام کے ساتھ بھی تعزیت اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں، دہشت گرد حملے میں مسلح ڈرونز کا استعمال کیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ حملہ افغانستان سے آنے والے خطرات کی سنگینی کو واضح کرتا ہے۔



