شہر قائد میں ٹرالر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار خاتون جاں بحق

Published On 28 November,2025 01:46 am

کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد میں ٹرالر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار خاتون جاں بحق ہوگئی۔

واقعہ کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں، جاں بحق ہونے والے خاتون کی لاش کو ضروری کارروائی کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، خاتون کی شناخت 28 سالہ ریحانہ کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ خاتون موٹر سائیکل پر سوار تھی جسے ٹرالر نے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں خاتون سڑک پر گر گئی اور ٹرالر کے پہیوں تلے کچل کر جاں بحق ہوگئی۔

پولیس نے حادثے کے ذمہ دار ڈرائیور لقمان کو حراست میں لے کر ٹرالر کو بھی اپنے قبضے میں لے لیا، تاہم پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد متوفیہ کی لاش ان کی والدہ کے حوالے کر دی۔