احمد پور شرقیہ: ٹرالر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار خاتون جاں بحق، ایک شخص زخمی

Published On 29 November,2025 12:40 am

احمد پور شرقیہ: (دنیا نیوز) احمد پور شرقیہ میں ٹرالر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار خاتون جاں بحق ہوگئی جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔

افسوسناک حادثہ قومی شاہراہ پر اڈا ظاہر پیر مامے والا کے قریب پیش آیا، حادثے کی اطلاع پر امدادی ٹیمیوں نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر جاں بحق ہونے والی خاتون کی لاش کو ضروری کارروائی کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ زخمی شخص کو بھی طبی امداد کیلئے ہسپتال پہنچا دیا گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ضروری کارروائی کے لئے خاتون کی لاش کو ورثا کے حوالے کر دیا گیا، زخمی کی حالت بھی تشویشناک بتائی گئی ہے، پولیس نے ٹرالر کو تحویل میں لیکر ڈرائیور کے خلاف کارروائی شروع کردی۔