پیپلزپارٹی کو جب بھی حکومت ملی عوام کو روزگار دیا: گورنر خیبر پختونخوا

پیپلزپارٹی کو جب بھی حکومت ملی عوام کو روزگار دیا: گورنر خیبر پختونخوا

پشاور میں پیپلزپارٹی کی یوم تاسیس کی تقریب سےخطاب کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ ذوالفقارعلی بھٹو نے ملک کو ایٹمی ٹیکنالوجی کا تحفہ دیا، پیپلز پارٹی کا ملکی سیاست میں اہم کردار ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ مسلح افواج نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑجواب دیا،معرکہ حق میں پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دی، بلاول بھٹونے پاکستان کا مقدمہ بھرپورطریقےسےلڑا۔

یہ بھی پڑھیں: فیصل کریم کنڈی کا گورنر خیبر پختونخوا کے عہدے سے ہٹانے کی خبروں سے اظہارِ لاعلمی

گورنرخیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے ایک کروڑ خاندانوں کو فائدہ ہو رہا ہے، جب بھی حکومت ملی روزگار دیا، پیپلزپارٹی عوام کی فلاح وبہبود پر یقین رکھتی ہے۔

فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ محنت کشوں کے حقوق کا تحفظ کیا اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے، مسلح افواج دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں، افغان سرزمین دہشت گردی کے لیے استعمال ہو رہی ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کوہمیشہ تجویز دی وفاقی حکومت کےبغیرنہیں چل سکتے، جب تک صوبائی اوروفاقی حکومت ایک پیج پرنہیں ہوں گی صوبے میں ترقی نہیں ہو سکتی، وفاق اور صوبے کو اَمن وامان کے لیے مل کر کام کرنا ہو گا۔

گورنر خیبرپختونخوا کا جیالوں کو ہدایت کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ ہم نے اَمن و امان کے لیے سکیورٹی فورسز کو سپورٹ کرنا ہے، جب صوبے میں اَمن ہوگا تو ترقی ہوگی، ہر گھرانےکے اندر کوئی نہ کوئی اختلافات ہوتے ہیں، سب کو مل کر پیپلز پارٹی کو مضبوط کرنا ہوگا۔