کراچی واٹر کارپوریشن کو 38 روز میں بغیر ڈھکن گٹروں کی کتنی شکایات موصول ہوئیں؟

Published On 01 December,2025 06:10 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی واٹر کارپوریشن کو 38 روز کے دوران کھلے گٹر پر ڈھکن لگانے کی کتنی شکایات موصول ہوئیں دنیا نیوز نے تفصیلات حاصل کر لیں۔

کراچی میں 23 اکتوبر سے یکم دسمبر تک گٹر کے ڈھکن نہ ہونے کی 15 سو 43 شکایت ریکارڈ کئی گئیں، واٹرکارپوریشن نے 14 سو 49 شکایات پر کارروائی کرتے ہوئے فوری ڈھکن لگا دیئے گئے۔

جناح ٹاؤن سے 65، گلشن اقبال ٹاؤن سے 110 شکایت موصول ہوئیں، نیوکراچی ٹاؤن سے 149 شکایت نارتھ ناظم آباد سے 169 شکایت ریکارڈ کی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: مین ہول میں گرنے والے 3 سالہ بچے کی 14 گھنٹوں بعد لاش نکال لی گئی

صدر ٹاؤن سے گٹر کے ڈھکن نہ ہونے کی 64 ، لیاری ٹاؤن سے 37، کیماڑی 46، لیاقت آباد ٹاؤن سے 36، لانڈھی ٹاؤن سے 49 ، کورنگی ٹاؤن میں 92 ، ملیر سے 39 شکایت درج ہوئیں۔

سائٹ ٹاؤن سے 17، ماڈل ٹاؤن سے 40 صفورا ٹاؤن سے 94، شاہ فیصل ٹاؤن سے 56 شکایات سامنے آئیں، چنیسر ٹاؤن سے 47، بلدیہ ٹاؤن 50 اور سہراب گوٹھ ٹاؤن سے 3 شکایات واٹر کارپوریشن کو موصول ہوئیں۔

ذرائع کے مطابق واٹر کارپوریشن نے گٹروں پر ڈھکن نہ ہونے کی شکایات اور اس پر کارروائیوں کے بارے میں اعداد و شمار کی رپورٹ اعلیٰ حکام کو ارسال کر دی۔