گل پلازہ کے ملبے کی وجہ سے رمپا پلازہ کے ستون متاثر، غیر محفوظ قرار دیدیا گیا

گل پلازہ کے ملبے کی وجہ سے رمپا پلازہ کے ستون متاثر، غیر محفوظ قرار دیدیا گیا

ایس بی سی اے کے مطابق رمپا پلازہ انتظامیہ اور دکان مالکان کو نوٹس جاری کر دیا گیا، رمپا پلازہ کے خطرناک حصے کے استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی، غیرمحفوظ عناصر ہٹائے اور مرمت کرائی جائے۔

ایس بی سی اے کا مزید کہنا تھا کہ عمارت محفوظ قرا ر دینے تک استعمال نہیں ہوسکے گی، رمپا پلازہ میں غیر اجازت سرگرمی پر سخت ایکشن لیا جائے گا۔