شجاع آباد میں کار اور رکشے میں تصادم، 6 ماہ کا بچہ جاں بحق، 2 افراد زخمی

شجاع آباد میں کار اور رکشے میں تصادم، 6 ماہ کا بچہ جاں بحق، 2 افراد زخمی

تصادم کے نتیجے میں چھ ماہ کا بچہ جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے، جاں بحق بچے کی شناخت حسین علی کے نام سے ہوئی ہے، زخمیوں میں 55 سالہ سعیدہ بی بی اور 32 سالہ اظہر شامل ہے۔

حادثے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، جاں بحق ہونے والے بچے کی لاش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، ضروری کارروائی کے بعد بچے کی لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی۔

پولیس حکام نے بتایا کہ حادثہ تیزرفتاری کے باعث پیش آیا، تحقیقات شروع کردی گئی ہے، ذمہ داروں کے خلاف بھرپور کارروائی کی جائے گی۔