سانحہ گل پلازہ: مزید 3 لاشوں کی شناخت کرلی گئی، جاں بحق افراد کی تعداد 28 ہوگئی

سانحہ گل پلازہ: مزید 3 لاشوں کی شناخت کرلی گئی، جاں بحق افراد کی تعداد 28 ہوگئی

شناخت لاشوں کی تعداد11ہوگئی، 81افراد ابھی تک لاپتہ ہیں، گل پلازہ سانحہ میں جاں بحق افرادکی تعداد 28 ہوگئی، آگ سے متاثرہ گل پلازہ میں سرچ آپریشن جاری رہا، گراؤنڈ، میزنائن اور فرسٹ فلور کو کلیئر کرا لیا گیا۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ فائر فائٹر کی دھویں کے باعث حالت غیر ہوگئی، جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، آگ سے عمارت ملبے کا ڈھیر بن گئی،کئی حصے گرگئے، بلڈنگ کا باقی ڈھانچہ کسی بھی وقت گرنے کا خدشہ پیدا ہوگیا، متصل عمارت کا ایک حصہ گرنے کا خطرہ ہے۔

واضح رہے کہ گل پلازہ کی چھت سے کاروں سمیت 32 گاڑیاں اتار لی گئیں، عمارت کی چھت سے بڑے بڑے جنریٹرز بھی اتار لئے گئے۔