پشاور:(دنیا نیوز) ایبٹ آباد میں ڈرون کی خرید و فروخت اور استعمال پر دفعہ 144 نافذ کردی گئی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ڈرون اُڑانے پر مکمل پابندی عائد کی، یہ پابندی دو ماہ کے لیے نافذ العمل رہے گی۔
دوسری جانب ضلعی انتظامیہ نے اپنے نوٹیفکیشن میں مزید یہ بھی کہا کہ احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائےگی، عوام مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوری پولیس یا کنٹرول روم کو دیں۔

