نوشہرہ: مسلح افراد نے گیراج میں بیٹھے باپ بیٹے کو قتل کر دیا

Published On 16 December,2025 11:05 pm

نوشہرہ:(دنیا نیوز) خیبرپختونخوا کے علاقے نوشہرہ میں مسلح افراد نے باپ بیٹا کو گولیاں مار کر قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ پبی تاروجبہ میں پیش جہاں مسلح ملزمان نے گیراج میں بیٹھے باپ بیٹے پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس سے دونوں موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

دوسری جانب ڈی ایس پی پبی سرکل کا کہنا تھا کہ واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے، ملزمان واردات کے بعد جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

پولیس نے مقتولین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے سول ہسپتال پبی منتقل کر دیں اور تھانہ پبی میں چار نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مختلف زاویوں سے تفتیش کا آغاز کردیا۔