صادق آباد سے کوئٹہ جانے والی مسافربس کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا، متعدد کو ساتھ لے گئے

صادق آباد سے کوئٹہ جانے والی مسافربس کو ڈاکوؤں نے لوٹ  لیا،  متعدد کو ساتھ لے گئے

عینی شاہدین کے مطابق واردات کنبھڑا تھانہ کی حدود میں ہوئی، بس میں 27 افراد سوار تھے، خواتین اور کچھ افراد کو ڈاکوؤں نے چھوڑا باقیوں کو لے گئے۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ ڈاکوؤں کی تعداد درجنوں میں تھی سب کے پاس جدید اسلحہ تھا، واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کی ناکہ بندی کردی۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا تھا کہ کچھ مسافر لاپتہ ہیں جو خوف کے سبب گنے کی فصل میں چھپ گئے ہیں، تاہم مسافروں کی اغوا کی تصدیق نہیں کرسکتے۔