دہشتگردی نہ روکنے پر پاکستان نے طالبان مشن کے نائب سربراہ کو ڈی مارش دیدیا

Published On 19 December,2025 09:55 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز) افغان سرزمین سے ہونے والی دہشت گردی کے خلاف پاکستان نے احتجاج ریکارڈ کرایا۔

وفاقی دارالحکومت سے جاری دفتر خارجہ سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ طالبان مشن کے نائب سربراہ کو وزارت خارجہ طلب کرکے احتجاج ریکارڈ کرایا گیا اور طالبان مشن کے نائب سربراہ کو ڈی مارش جاری کردیا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ افغانستان سے شمالی وزیرستان میں فوجی کیمپ پر حملہ کیا گیا، یہ حملہ افغانستان سے ٹی ٹی پی کے حافظ گل بہادر گروپ نے کیا، پاکستان دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔

دفتر خارجہ نے بتایا کہ حملے میں 4 پاکستانی فوجی اہلکار شہید ہوئے، طالبان کی فتنہ الخوارج کو سہولت کی وجہ سے باڈر سے دہشت حملوں میں کامیاب ہو رہے ہیں، پاکستان نے افغان سرزمین ہونے والے دہشت گرد حملوں کے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گرد حملوں کے سہولت کاروں کے خلاف مکمل تحقیقات کی جائے، طالبان اپنی سرزمین سے سرگرم تمام دہشت گرد گروہوں کے استعمال سے روکے، طالبان ٹی ٹی پی سمیت دیگر دہشت گرد گروہوں کے خلاف ٹھوس اور قابلِ تصدیق اقدامات کرے۔