محمود اچکزئی اور ناصرعباس ہمارے اپوزیشن لیڈر، نوٹیفکیشن کی پرواہ نہیں: بیرسٹر گوہر

Published On 20 December,2025 06:37 pm

اسلام :(دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ تقرری کا نوٹیفکیشن ہو یا نہ ہو محمود اچکزئی اور علامہ راجہ ناصرعباس ہمارے اپوزیشن لیڈر ہیں۔

تحریک تحفظ آئین پاکستان کی جانب سے قومی کانفرنس کی گئی جس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا تھا کہ اس وقت عمر ایوب کی کمی محسوس ہو رہی ہے، 26ویں ترمیم سے پہلےبھی عدلیہ سے خوش نہیں تھے،آج بھی نہیں ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ اس وقت مقبول قائد صرف بانی پی ٹی آئی ہے، ہم سے سیٹیں چھین لی گئیں، ہری پور کی نشست بھی چھین لی، عوام آج بھی تحریک چلانے کو تیار ہے ، حکومت کیلئےلوگ نہیں آئیں گے،اپوزیشن بلائے تو ضرور آئیں گے، عمرایوب کو 50 سال،شبلی فرازکو 40 سال قید کی سزا ہوگئی۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ نوٹیفکیشن ہو نہ ہومحمود اچکزئی اور ناصرعباس ہمارے اپوزیشن لیڈر ہیں، اپوزیشن لیڈرز نے ڈائیلاگ کرنا ہے یا احتجاج، ہم ان کے ساتھ ہیں، اس وقت 175 سیاسی جماعتیں ہیں ،14 پارٹیاں پارلیمنٹ میں ہیں ، اپوزیشن لیڈرکے معاملے میں ہم مولانا فضل الرحمان کو بھی سننے کو تیار ہیں۔