نواز شریف اور مریم نواز کی عرفان شفیع، میاں مرغوب کے گھر آمد

Published On 23 December,2025 05:13 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ایم پی اے عرفان شفیع کھوکھر مرحوم اور میاں مرغوب احمد کی رہائش گاہوں پر آمد ہوئی۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے عرفان شفیع کھوکھر مرحوم کے اہل خانہ سے اظہارِ تعزیت کیا۔

محمد نواز شریف اور مریم نواز شریف نے میاں مرغوب احمد سے اہلیہ کے انتقال پر تعزیت کی، مرحومین کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی، درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر محمد نواز شریف نے کہا کہ مرحوم عرفان شفیع کھوکھر پارٹی کا قابل قدر اثاثہ تھے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ مرحوم عرفان شفیع کھوکھر کی سیاسی اور سماجی خدمات یاد رکھی جائیں گی۔