منچلوں کا مال روڈ مری پر داخلہ ممنوع، دفعہ 144 نافذ

Published On 24 December,2025 05:57 pm

مری: (دنیا نیوز) خبردار، ہوشیار، منچلوں کا مال روڈ مری پر داخلہ ممنوع قرار دے دیا گیا۔

ڈی پی او مری کا کہنا ہے کہ مری میں 25 دسمبر اور نیو ایئر پر دفعہ 144 نافذ کر دی گئی، خلاف ورزی پر کارروائی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ سیاحوں اور فیملیز کو بہتر ماحول فراہم کرنے کیلئے دفعہ 144 کا نفاذ کیا گیا، بیچلر ٹورسٹ مال روڈ کے علاوہ گلیات سمیت دیگر تفریحی مقامات کا رخ کر سکتے ہیں۔