پراگ: (دنیا نیوز) پراگ کی اولڈ ٹاؤن سکوائر میں سالانہ کرسمس مارکیٹ کا افتتاح کر دیا گیا جہاں 15 میٹر بلند شاندار کرسمس ٹری نے سب کی توجہ حاصل کر لی۔
سکوائر میں درجنوں لکڑی کے سٹالز لگے ہیں جہاں ہاتھ سے بنائی گئی کرسمس سجاوٹیں، ساسیجز اور مٹھائیاں دستیاب ہیں، پراگ عالمی سیاحوں میں سب سے پسندیدہ مقامات میں سے ایک ہے۔
پراگ کی کرسمس مارکیٹ نے یورپ کے بہترین تعطیلاتی مقامات کی فہرست میں اپنی جگہ بنا رکھی ہے، ان تمام مناظر کا نظارہ کرنے کیلئے لوگوں کی کافی تعداد سڑکوں پر نکل آئی، لوگ کرسمس ٹری کے ساتھ تصویریں اور سیلفیاں بناتے رہے۔



