نارکوٹکس سبسٹینسز ترمیمی بل 2025 پنجاب اسمبلی میں پیش ہوکر متعلقہ کمیٹی کو ارسال

Published On 26 December,2025 06:12 pm

لاہور:(دنیا نیوز)پنجاب کنٹرول آف نارکوٹکس سبسٹینسز ترمیمی بل 2025 پنجاب اسمبلی میں پیش ہونے کے بعد متعلقہ کمیٹی کے پاس پہنچ گیا۔

کمیٹی نارکوٹکس سبسٹینسز ترمیمی بل پر سفارشات مرتب کرے گی، جس میں کنٹرولڈ سبسٹینسز کی باقاعدہ فہرست قانون کا حصہ بنانے کی تجویز شامل ہے، کنٹرولڈ سبسٹینسز کو شیڈول ون اور نئے شیڈول ٹو میں تقسیم کرنے کی تجویز شامل کی گئی۔

ترمیمی بل کے تحت کیمیکلز اور پری کرسرز کو قانونی شیڈول میں شامل کرنے کی سفارش کی گئی، ایفیڈرین، پسوڈو ایفیڈرین اور دیگر کیمیکلز کو کنٹرولڈ سبسٹینسز قرار دینے کی تجویز ہے۔

منشیات کی تیاری میں استعمال ہونے والے کیمیکلز پر قانونی کنٹرول سخت کرنے کی تجویز شامل ہے، نارکوٹکس سبسٹینسز ایکٹ میں شیڈول سے متعلق قانونی ابہام ختم کرنے کیلئے کیا جائے گا۔

بل کے ذریعے پراسیکیوشن کے لیے کنٹرولڈ سبسٹینسز کی واضح قانونی بنیاد فراہم کرنا ہوگی ااور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لیے انعامی سکیم متعارف کرانے کی تجویز بھی شامل ہے۔

منشیات کے خلاف نمایاں خدمات انجام دینے والوں کو انعام دینے کی شق شامل کر لی گئی، سپیشل پراسیکیوٹرز کے عنوان کو بدل کر ’کیسز کی پراسیکیوشن‘ کرنے کی تجویز دی گئی، قانون میں تکنیکی اور تحریری غلطیوں کی درستی کی تجویز ہے۔

بین الاقوامی کنونشنز کے مطابق کنٹرولڈ سبسٹینسز کی فہرست شامل کرنے کی تجویز، ترمیمی بل کا مقصد منشیات سے متعلق مقدمات کی موثر پیروی کو یقینی بنانا ہے۔

نارکوٹک سبسٹینسز ایکٹ 2025 کو مزید موثر بنانے کے لیے ترمیمی بل منگل کے روز پنجاب اسمبلی میں پیش کی گیا، جب کہ حتمی منظوری کمیٹی رپورٹ کے بعد اسمبلی دے گی۔