عمر کوٹ: ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے 2 موٹرسائیکل سوار نوجوان جاں بحق

Published On 31 December,2025 03:37 am

عمرکوٹ: (دنیا نیوز) عمر کوٹ میں ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے دو موٹرسائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہوگئے۔

حادثہ عمرکوٹ کے علاقے ڈھورونارو کے قریب پیش آیا، حادثے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں، ریسکیو ٹیموں نے ضروری کارروائی کے لئے جاں بحق ہونے والے نوجوانوں کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے نوجوانوں کی شناخت زوہیب نیازی اور میر مرتضیٰ راجڑ کے ناموں سے ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق واقعے کے بعد ٹریکٹر ٹرالی کا ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جبکہ ٹریکٹر ٹرالی کو تحویل میں لے لیا گیا، پویس حکام کا کہنا ہے کہ ڈرائیور کو جلد حراست میں لے لیا جائے گا۔