لاہور: (دنیا نیوز) موسم کی خرابی کے باعث 2 پروازیں منسوخ، ایک متبادل ایئر پورٹ پر منتقل اور 70 پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔
فلائٹ شیڈول کے مطابق کراچی سے لاہور کی قومی ایئرلائن کی 2 پروازیں پی کے 302 اور 303 منسوخ ہوگئیں۔
فلائٹ شیڈول میں بتایا ہے کہ ریاض سے اسلام آباد کی غیر ملکی ایئر کی پرواز ایف 3651 کو پشاور میں اتارا گیا ہے جبکہ لاہور کی 30، اسلام آباد کی 12، کراچی کی 10 اور ملتان کی 7، پشاور کی 3 سیالکوٹ، فیصل آباد اور سکردو کی 2، 2، پروازوں میں تاخیر ہے۔
فلائٹ شیڈول میں مزید بتایا ہے کہ کراچی سے اسلام آباد کی قومی ایئرلائن کی پرواز پی کے 373 میں11 گھنٹے، ابوظہبی سے لاہور کی غیرملکی ایئر کی پروازوں ای وائی 284 اور 285 میں 10 گھنٹے، لاہور سے مدینہ کی پرواز پی کے747 میں 8 گھنٹے، دمام کی پرواز پی کے 248 میں 4 گھنٹے جبکہ جدہ سے ملتان کی غیر ملکی ایئر کی پروازوں ایس وی 801 اور 800 میں 4 گھنٹے کی تاخیر ہے۔



