اسلام آباد: (دنیا نیوز) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بنگلادیش کے ہائی کمیشن کا دورہ کیا اور بنگلادیش کی سابق وزیراعظم بیگم خالدہ ضیا کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ بنگلہ دیش کی نیشنلسٹ پارٹی کی چیئرپرسن اور سابق وزیر اعظم خالدہ ضیاء کے انتقال پر گہرے دکھ ہوا، حکومتِ پاکستان اور عوام کی جانب سے بنگلہ دیش کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔
.jpg)
نائب وزیراعظم نے کہا کہ خالدہ ضیاء نے اپنی زندگی عوامی خدمت اور اپنی قوم کی فلاح و بہبود کے لیے وقف کر رکھی تھی، مشکل اور کٹھن ادوار میں ان کی ثابت قدمی اور قیادت نے ایک دیرپا ورثہ چھوڑا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس مشکل گھڑی میں پاکستانی عوام، بنگلہ دیش کے عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں، بنگلہ دیش کے عوام کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
.jpg)
نائب وزیراعظم نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں مرحومہ کے اہل خانہ اور بنگلادیش کےعوام کے ساتھ ہیں، پاکستان بنگلادیش کے ساتھ تعلقات کے فروغ کے لیے پُرعزم ہے۔
اس موقع پر بنگلہ دیش کی قائم مقام ہائی کمشنر نے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے اظہار تشکر کیا۔



